ویڈیو: اسکول سے عملے کی غیر حاضری ، سنگھ پورہ میں والدین کا زور دار احتجاج

غیر حاضری کی پاداش میں ہیڈ ماسٹر سمیت 12اساتذہ معطل ، تحقیقات شروع

0 70

سرینگر: اسکول سے غیر حاضر رہنے کے پاداش میں محکمہ اسکولی تعلیم نے سنگھ پورہ پٹن میں ہیڈ ماسٹر سمیت تمام اسکولی عملے کو معطل کر دیا ہے۔ سی این آئی نمائندے کے مطابق گورئمنٹ بائیز مڈل اسکول خان پٹھ سنگھ پورہ میں تعینات ہیڈ ماسٹر سمیت 12اساتذہ بدھ کی صبح اسکول آنے کے بعد وہاں سے نا معلوم جگہ چلے گئے جس کے بعد اسکول میں زیر تعلیم طلاب کے والدین نے زور دار احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے اساتذہ کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اسکول میں تعینات عملہ بدھ کی صبح اسکول میں حاضر ہوئے جس کے بعد انہوں نے وہاں حاضری ڈال دی اور اسکول سے واپس چلے گئے ۔ جونہی مقامی لوگوں تک یہ بات پہنچ گئی کہ اسکول میں عملے کا کوئی بھی آدمی موجود نہیں ہے تو انہوں نے اسکول عملے اور محکمہ تعلیم کے خلاف زور دار احتجاجی مظاہرے کئے اور کارورائی کی مانگ کی ۔ نمائندے کے مطابق والدین کے احتجاج کے بعد تحصیلدا ر سنگھ پورہ نثار احمد نے زونل ایجوکیشن افسر محمد سعید کے ہمراہ اسکول میں پہنچ گئی جنہوں نے عملے کو وہاں سے غیر حاضر پا کر ہیڈ ماسٹر سمیت تمام عملے کوموقعہ پر ہی معطل کرنے کے احکاما ت صادرکئے ۔اس سلسلے میں ایک حکمنامہ زیر نمبر Zeo/sp/1878-79کے تحت اجرا کیا گیا ہے جس کے تحت تمام عملے کی معطلی عمل میں لائی گئی ہے ۔ ادھر چیف ایجوکیشن افسر بارہمولہ نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اسکول سے غیر حاضر رہنے کے پاداش میں عملے کے خلاف قانونی کارورائی عمل میں لائی جائے ۔

تبصرے
Loading...