ویڈیو:عالمی یوم انسداد منشیات کے حوالے سے اننت ناگ میں محکمہ ایکسائز کی مہم شروع

نوہٹہ میں سکولوں کے طلبہ نے ریلی نکال کر لوگوں کو منشیات سے دور رہنے کی صلاح دی

0 36

 

سرینگر: عالمی یوم انسداد منشات کے حوالے سے شہر سرینگر کے علاوہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ریلیاں نکالی گئیں جن میں سکولی بچوں اور سرکاری اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیکر لوگوں کو منشیات کے مضر اثرات سے متعلق جانکاری فراہم کی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق عالمی یوم انسداد منشیات کے حوالے سے شہر خاص کے نوہٹہ میں سکولی بچوں نے ریلی نکالی۔ گورنمنٹ بائز اینڈ گرلز سکول نوہٹہ کے بچوں نے منشیات مخالف ریلی میں لوگوں کو منشیات سے دور رہنے اور سماج کو اس بدعت سے پاک کرنے کی اپیل کی ۔ دونوں سکولوں کے طلبہ نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اُٹھارکھے تھے جن پر منشیات مخالف تحریری درج تھیں ۔ طلبہ اور سکول منتظمین نے نوہٹہ چوک سے نوہٹہ پولیس سٹیشن تک ریلی نکالی جس دوران انہوںنے آس پاس کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں ، پڑوسیوں اور رشتہ داروں کو نشے کی لت سے دور رکھنے کیلئے اقدامات اُٹھائیں اور سماج کو اس بدعت سے نجات دلانے میں اپنا رول نبھائیں ۔ ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھی ایکسائز کمشنر ایم راجو اور ڈپٹی ایکسائز کمشنر ایگزکیٹیو کشمیر کی ہدایت پر محکمہ کی جانب سے مہم کا آغاز کیا گیا جس دوران مذکورہ محکمہ کے افسران اور عملہ نے عوامی جانکاری مہم چلائی جس کے تحت انہوںنے لوگوں کے ساتھ بات کی اور کئی سکولوں کا دورہ کیا جہاں انہوںنے طلبہ کو منشیات سے دور رہنے کی نصیحت کی ۔ اس دوران انہوں عوامی جگہوں پر ڈرگ مخالف بینر اور پوشٹر لگائے گئے ۔ جبکہ لوگوں میں منشیات کے مضر اثرات سے بھی آگاہ کیا گیا ۔

تبصرے
Loading...