ویڈیو:شوپیان شوٹ آوٹ :سوپور کے بیشتر علاقوں میں دوسرے روز بھی ہڑتال ، تعلیمی ادرے بند

0 68

سرینگر: شوپیان میں مختصر خونین معرکہ آرائی کے دوران مقامی جنگجو کی ہلاکت کت خلاف سنیچروار کو دوسرے روز بھی سوپور کے بیشتر علاقوں میں تعزیتی ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی ۔ادھر قصبہ میں تعلیمی دارے بھی بند رہے۔ سی این آئی نمائندے کے مطابق جمعہ کی اعلیٰ صبح امشی پورہ شوپیان میں مختصر خونین معرکہ آرائی کے دوران آئی ایس جے کے سے وابستہ ایک جنگجو جس کی شناخت اشفاق احمد صوفی ولد مشتاق احمد صوفی ساکنہ ماڈل ٹاون سوپور کے بطور ہوئی ۔ مقامی جنگجو کی ہلاکت کے خلاف قصبہ سوپور میں سنیچروار کو مسلسل دوسرے روز بھی ہڑتا ل جاری رہی۔ نمائندے کے مطابق مکمل ہڑتال کی وجہ سے دکانیں اور بازار بند رہے جبکہ تعلیمی اداروںمیں بھی تدریسی عمل متاثر رہا۔ نمائندے کے مطابق ہڑتال کے نتیجے میں پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا جس کے نتیجے میں یہاں ہو کا عالم دیکھنے کو مل رہا تھاجبکہ پُر تشدد مظاہروں کے پیش نظر ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر قصبے میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔ادھر جاں بحق جنگجو ئوں کے آبائی علاقوں میں رقعت آمیز مناظر کے بیچ تعزیتی مجالس منعقد ہوئی اور وہاں لوگوں کا اژدھام رہا ۔ا س موقعہ پر ایک جلوس بھی برآمد ہوا جس میں شامل شرکاء نے اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے اور یہ جلوس پْرامن طور منتشر ہوا۔اسی دوران قصبہ میں تمام تعلیمی ادار ے بند رہے جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں متاثر رہی ۔( سی این آئی )

تبصرے
Loading...