ویڈیو:سمبل آ برو ریزی معاملے کی فاسٹ ٹریک بنیادوں پرتحقیقات کی جائیگی /ڈویژنل کمشنر

واقع ناقا بل برداشت لوگ روا داری بھائی چارے کو قائم رکھے /میر واعظ

0 83

سر ینگر : سمبل میں پیش آ ئے واقعے کی فارسٹ ٹریک بنیادوں پرتحقیقات کرانے کایقین دلاتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیرنے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ افواہوں پربھروسہ نہ کریں اور ایسے عناصر سے ہوشیار رہے جووادی کے صدیوں پرانے بھائی چارے ،رواں داری ،اخوت کو درہم برہم کرکے اپنے منصوبوںکوپائے تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہے ،امن میں رخنہ ڈالنے والوں ،لوگوںکے جان ومال کے نقصان پہنچانے والوںکوبخشا نہیں جائیگا ۔ادھرحریت (ع )کے چیئرمین نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ اتحاد و اتفاق قائم و دائم رکھ کر بھائی چارے اخوت برادری کی صدیوں پرانی روایات کوزندہ رکھ کر ان عناصر کے ارادوں کوخاک میں ملادے جوبھائی کوبھائی سے لڑا ناچاہتے ہے۔اے پی آ ئی کے مطابق سمبل میں پیش آ ئے واقعے کی فارسٹ ٹریک بنیادوںپرجلد سے جلدتحقیقات کرانے کا یقین دلاتے ہوئے صوبائی کمشنر بصیراحمدخان نے کہاکہ 3سالہ لڑکی کی آ بروریزی کاواقع انتہائی افسوس ناک ہے اوراس گنوانی حرکت میںجوکوئی بھی ملوث ہوگا اس سے بخشا نہیں جائیگا ۔صو بائی کمشنرنے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ امن امان کوقا ئم رکھنے ،کیلئے اپنارول ادا کرے اورایسے عناصر سے خبرداررہے جوبے بنیادافواہیں پھیلاکر بدامنی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ڈویژنل کمشنرنے کہاکہ امن میںرخنہ ڈالنے ،لوگوںکے جان مال کونقصان پہنچانے اور قانون کواپنے ہاتھ میںلینے کی کسی کواجاز ت نہیں دی جائیگی ۔ادھرحریت( ع) کے چیئرمین مولوی عمرفاروق نے 3سالہ لڑی کی آ برو ریزی کے واقعے کوناقابل برداشت قراردیتے ہوئے لوگوںسے تلقین کی کہ وہ صدیوں پرانے اخوت برادری بھائی چارے کو قائم دائم رکھ کر ان عناصر کے خوابوں کومٹی میںملادے جوبھائی کوبھائی سے لڑوا کر اپنے مفادت کوپائے تکمیل تک پہنچاناچاہتے ہیں ۔

تبصرے
Loading...