ویڈیو:اسیر سیدہ آسیہ اندرابی کا رہائشی مکان سربمہر،این آئی اے نے مکان کے باہر نوٹس چسپاں کی

0 14

سرینگر: دختران ملک سیدہ آسیہ اندرابی کے رہائشی مکان کو این آئی اے نے سربمہر کردیا ہے ۔ جبکہ اس ضمن میں این آئی اے نے مکان کے باہر نوٹس چسپاں کرکے خبردار کیا ہے کہ مکان کو نہ تو کسی اور کے نام پر منتقل کیا جاسکتا ہے اور نا ہی اس مکان کو خریدا یا فروخت کیا جاسکتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کی صبح خاتون علیحدگی پسند لیڈر اور دختران ملت کی سربراہ، سیدہ آسیہ اندرابی کا رہائشی مکان سربمہر کردیا۔صورہ علاقے میں 90فٹ پر واقع آسیہ کے مکان پر این آئی اے اہلکاروں نے آج صبح سربمہری کا نوٹس چپکا دیا۔اقنوٹس پر متعلقین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ” مذکورہ جائداد کو کسی بھی طور منتقل یافروخت کرنے کی کوشش نہ کریں”۔یہ احکامات این آئی اے کے اعلیٰ تحقیقاتی آفیسر،وکاس کٹھاریہ کی طرف سے جاری ہوئے ہیں اور اس پر درج ہے کہ سربمہری احکامات کی اجازت ریاستی پولیس کے سربراہ سے حاصل کرلی گئی ہے۔آرڈر پر مزید لکھا ہے”اس گھر کو دختران ملت دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئے استعمال کررہی تھی”۔یاد رہے کہ آسیہ مبینہ فنڈنگ کیس میں دلی کے تہار جیل میں ایام اسیری کاٹ رہی ہیں جبکہ اْن کا شوہر، ڈاکٹر قاسم فکتو بھی طویل عرصہ سے عمر قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔واضح رہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے گذشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وادی کشمیر میں مزاحمتی قیادت کے خلاف مزید کارروائیاں کی جائیں گی ۔

تبصرے
Loading...