واڈورہ پائین سوپور میں جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان مسلح تصادم میں غیر ملکی جنگجو جاں بحق

شیری بارہمولہ میں سپرد خاک ، سوپور میں تعلیمی ادارے بند ، انٹر نیٹ خدمات بھی معطل

0 20

سرینگر/12جون/سی این آئی/ شمالی قصبہ سوپور کے واڈورہ پائین علاقے میں جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان مسلح تصادم آرائی میں غیر عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہو گیا ۔ جھڑپ میں جاں بحق ہو ئے عدم شناخت جنگجو کو منگل کی رات دیر گئے شیری بارہمولہ میں سپرد خا ک کیا گیا ۔ ادھر امن و امان کی صورتحال کو بنائے رکھنے کے پیش نظر قصبہ سوپور کے تمام تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کی سرگرمیاں معطل رہی جبکہ انٹر نیٹ خدمات بھی بند رہی ۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی ضلع شوپیان کے آونیورہ میں مسلح تصادم آرائی کے بعد منگل کی شام واڈورہ سوپور میں اس وقت فورسز اور جنگجوئوں کے مابین جھڑپ شروع ہوئی جب 4گھنٹوں کے تلاشی کارروائی کے بعد رہائشی مکان میں محصور جنگجو نے فورسز پر فائرنگ کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں اس وقت گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب تلاشی آپریشن کے دوران ایک رہائشی مکان میں محصور جنگجو نے فرار ہونے کی کوشش میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی فورسز نے بھی مورچہ زن ہوکر جوابی کارورائی کی اور طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں کئی گھنٹوں تک فورسز اور جنگجوئوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور جونہی علاقے میں گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو وہاں جھڑپ کے مقام سے ایک جنگجو کی نعش بر آمد ہوئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس و فورسز نے نے جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد واڈورہ پائین سوپور گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اْن کی یہ کوشش ناکام بنائی گئی اور جوابی کارروائی میں ایک جنگجو مارا گیا ۔ پولیس کے مطابق مارے گئے جنگجو کی شناخت نہیں ہو سکی جس کے بعد منگل کی شام اسے شیری بارہمولہ میں غیر ملکی جنگجوئوں کیلئے مختص قبر ستان میں سپرد خا ک کیا گیا ۔ (سی این آئی)

تبصرے
Loading...