وانی محلہ حضرت بل سرینگر کے سیلاب متاثرہ دکاندار ہنوز

سیلاب فنڈ سے محروم ،گورنر انتظامیہ سے فنڈ واگذار کرنے کا مطالبہ

سرینگر :وانی محلہ حضرت بل سرینگر کے سیلاب متاثرہ دکانداروں نے تعمیل ارشاد کو فون کرکے بتایا کہ ستمبر 2014کے تباہ کن اور قیامت خیز سیلاب کے دوران مذکورہ محلہ کے دکاندار بُری طرح متاثرہوئے ہیں اور سرکار کی باز آباد کاری پالیسی کے تحت متاثرین کو امداد کرنیکا وعدوں کے ایفاء کا انتظا ر کررہے ہیں لیکن بیشتر متاثر دکاندار کو اب کو کوئی سیلاب فنڈ واگذار نہیں کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ سرکاری طور مختلف مقامات پر سیلاب متاثرین کو باضابطہ طورریلیف فراہم کیا گیا اورمختلف طریقوں سے ان کی بازآبادکاری عمل لائی گئی تاہم وانی محلہ حضرت بل کے بیشترسیلاب متاثرہ دکاندارہنوز امداد سے محروم ہیں ۔اس سلسلے میں انہوں نے گورنر انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ محلہ کے سیلاب متاثرہ دکانداروں کی بازآباد کاری کو یقینی بنانے کیلئے سیلاب فنڈ واگذار کیا جائے تاکہ مذکورہ سیلاب متاثرہ دکاندار راحت کی سانس لے سکیں اور آئندہ کی زندگی دشوار گذار ثابت نہ ہوجائے

تبصرے
Loading...