وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 5.3ریکارڈ

لوگوں میں خو ف و ہراس ،تاہم کوئی جانی نیا مالی نقصان نہیں

0 17

سرینگر/12جون/سی این آئی/ وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں بدھ کی اعلیٰ صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریکٹر سکیل پرزلزلے کی شدت 5.3یکارڈ کی گئی تاہم کسی جا نی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کو اس ضمن میں نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ کشمیر وادی کے مختلف علاقوں میں بدھ کے صبح اسوقت خوف و دہشت پھیل گیا جب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔نمائندے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے ساتھ ہی لوگ گھرو ں سے باہر آئے اور محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو گئے۔نمائندے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کچھ منٹوں تک محسوس کئے گئے جس دوران لوگوں نے خالق کائنات سے رجوع کیا اور ان کی زبانوں پر سے قرآنی آیتیں جاری تھی۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر سکیل پر 5.3ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکزپاکستان میں واقع کوئی خطہ تھاہے۔ادھر انتظامیہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ زلزلے سے کی بھی جگہ کئی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں اس سے قبل بھی کئی بار بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ سال 2006میں شدید زلزلے کے نتیجے میں سینکڑوں کی تعداد میں انسانی جانیں زیاں ہوگئی جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہو گئے۔

تبصرے
Loading...