وادی میں پارلیمانی انتخابات کو احسن طریقے سے منعقد کرانے کیلئے

24

بڑے پیمانے پر حفاظت انتظامات کو اْٹھانے کی مرکزی وزارت کی صوبائی انتظامیہ کو ہدایت

سرینگر : وادی میں پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر وادی میں حفاظت کے غیر معمولی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں مرکزی وزارت داخلہ نے حفاظتی انتظامات کے نام احکامت صادر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات پرامن اور خوش اصلوبی کے ساتھ انجام دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اْٹھائے جائیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ریاست جموں و کشمیر کی چھ پارلیمانی نشستوں کیلئے جہاں مین سٹریم سیاسی جماعتوں نے کمر کس لی ہیںوہیں پر حفاظتی انتظامات بھی اْٹھائے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے ریاست خاص کر وادی کشمیر میں انتخابات کو احسن طریقے سے انجام تک پہنچانے کے لئے ریاستی انتظامیہ کے نام ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چناوی ریلیوں ، چناوی عملہ اور چنا? میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اْٹھائیں۔ اس حوالے سے پہلے سے ہی مرکزی سرکار نے ایک سوکمپنیاںفورسز کو وادی بھیج دیا ہے جو یہاں پر مختلف مراحل میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران تعینات رہیں گے۔ ادھر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے پارلیمانی انتخابات کیلئے اپنے نمائندوں کے نام مشتہر کرنے سے قبل بڑے پیمانے پر صلاح و مشورہ جاری ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ریاست کی بڑی مقامی مین سٹریم جماعتوں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے علاوہ پیپلز کانفرنس کانگریس اور دیگر پارٹیوں نے اس حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے اور کورگروپوں کی میٹنگیں جاری ہے۔

تبصرے
Loading...