وادی میں وقفے وقفے سے ہلی بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری

اتوار سے موسمی صورتحال میں تبدیلی ہوگی ، 24گھنٹوں میں ہلکی بارشوں اور تیز ہوائیوں کا امکان ;223;محکمہ موسمیات

0 106

سرینگر:وادی کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے اور سردی میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے سنیچروار کے روز بھی ہلکی بوندا باندی کی پیشن گوئی کرتے ہوئے اتوار کے روز وادی میں دھوپ نکلنے کا امکان ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں گذشتہ کئی روز سے وقفے وقفے سے جاری ہلکی بارش کے نتیجے میں درجہ حرارت میں مزید کمی ہوئی ہے اور مطلع ابر آلود رہنے کے نتیجے میں سردی میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ اتوار کے روز شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر قصبہ جات میں ہلکی بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ سنیچروار کی شام سے موسم میں بہتری آسکتی ہے اور اتوار کے روز دن کو اچھی خاصی دھوپ نکلنے کا امکان ہے ۔ اس دوران آج شہر سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13;46;0ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ادھر شہر سرینگر ، ضلع اننت ناگ، کولگام اور قاضی گنڈ کے علاوہ کپوارہ ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ میں آج صبح سے ہی مطلع ابرآلود رہا اور بیچ بیچ میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بوندا باندی ہوتی رہی ۔ وادی میں سردی کی لہر دوڑ جانے کے نتیجے میں لوگ ایک بار پھر گرم ملبوسات استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ لوگوں نے اگرچہ گذشتہ دنوں گرم ملبوسات بند کئے تھے اور فرن و جرسی کے بدلے سرد کپڑے پہننے شروع کئے تھے تاہم ماہ اپریل اور مئی میں حسب معمول بارشیں شروع ہوئی جس نے درجہ حرارت میں یکایک کمی کی ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہوائیوں کا وادی میں داخل ہونے کے نتیجے میں اگلے چند روز تک درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوسکتی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ نے پیشن گوئی کی ہے کہ اگلے چند 24 گھنٹوں تک یعنی،سنیچروار شام تک وادی میں موسم میں کوئی بہتری کے امکانات نہیں ہے اور ان دنوں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں جاری رہیں گی ۔ اس دوران کہا گیا ہے کہ شہر سرینگر میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13اشاریہ صفر ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس ماہ نومبر کی تین تاریخ کو شدید برفباری ہوئی تھی اور اس کے بعد لگاتار نومبر، دسمبر اور جنوری میں کئی کئی روز تک وادی میں برفباری اور بارشیں ہوتی رہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کو سخت پریشانیو ں کا سامنا کرنا پڑا تھا اور موسم سرماء نے 56برس کا ریکارڈ توڑ دیا تھا ۔ اگرچہ ماہ مارچ سے موسم بہتر ہوا تھا اور مارچ کے مہینے میں صرف دو بار بارشیں ہوئی تھیں تاہم اپریل کا مہینہ شروع ہونے کے ساتھ ہی مہینے کے پہلے ہفتے کو چھوڑ کر وادی میں موسم پھر خراب رہا اورگذشتہ کئی روز سے مطلع پھر ابرآلود ہے ۔ (سی این آئی )

تبصرے
Loading...