نیوزی لینڈ: مسجد میں ہوئی اندھادھند فائرنگ میں بال بال بچے بنگلہ دیشی کرکٹر

83

نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ واقع مسجد میں جمعہ کی دوپہر جب شدت پسندوں نے مسلمانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، ٹھیک اسی وقت بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بھی مسجد النور میں تھی۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق ہیگلی پارک کے نزدیک اس مسجد میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سبھی اراکین داخل ہو رہے تھے جب اچانک گولی باری شروع ہو گئی۔ لیکن خوش قسمتی یہ رہی کہ وہ وہاں سے بحفاظت واپس ہوٹل تک پہنچا دیے گئے۔ حملے کی خبر ملتے ہی بنگلہ دیش میں ایک افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا، لیکن بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور کرکٹر تمیم اقبال نے ٹوئٹ کر کے یہ خبر دی کہ سبھی کھلاڑی محفوظ ہیں۔

Embedded video

Mohammad Isam

@Isam84

Bangladesh team escaped from a mosque near Hagley Park where there were active shooters. They ran back through Hagley Park back to the Oval.

1,491 people are talking about this

میڈیا ذرائع کے مطابق جب مسجد میں گولی چلی تو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سبھی اراکین حیران و ششدر رہ گئے اور انھیں کچھ سمجھ نہیں آیا۔ لیکن وہ سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے الٹے پیر اپنے ہوٹل کی طرف واپس چلے آئے۔ بعد ازاں تمیم اقبال نے ٹوئٹ کر کے یہ جانکاری دی کہ ”سرگرم شوٹرس سے پوری بنگلہ دیش ٹیم محفوظ ہے۔” ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا کہ ”یہ انتہائی خطرناک تجربہ رہا۔ برائے کرم آپ اپنی دعاؤں میں ہمیں یاد رکھیے۔”

Tamim Iqbal Khan

@TamimOfficial28

Entire team got saved from active shooters!!! Frightening experience and please keep us in your prayers

2,296 people are talking about this

حملہ کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے بھی ٹوئٹ کے ذریعہ سبھی ٹیم اراکین کے محفوظ ہونے کی خبر دی۔ بورڈ کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا ہے کہ ”کرائسٹ چرچ شہر میں شوٹنگ کے واقعات کے درمیان بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے وہ سبھی اراکین جو کرائسٹ چرچ میں ہیں، حفاظت کے ساتھ ہوٹل میں واپس لوٹ گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سبھی کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ لگاتار رابطہ قائم کیے ہوئے ہے۔”

Bangladesh Cricket

@BCBtigers

All members of the Bangladesh Cricket Team in Christchurch, are safely back in the hotel following the incident of shooting in the city.

The Bangladesh Cricket Board is in constant contact with the players and team management.

اس درمیان بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ترجمان جلال یونس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ”ٹیم کے زیادہ تر لوگ مسجد گئے تھے اور جب یہ واقعہ سرزد ہوا تو وہ اندر داخل ہونے ہی والے تھے۔” انھوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ ٹیم کے رکن محفوظ ہیں لیکن ذہنی طور پر بہت پریشان ہیں۔ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے ہیگلی اوول ٹیسٹ کو کینسل کرنے کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ”دل کی گہرائیوں سے ان دوستوں اور خاندانوں کو خراج عقیدت جو کرائسٹ چرچ میں دردناک حالات میں متاثر ہوئے ہیں۔ اس واقعہ کے پیش نظر نیوزی لینڈ کرکٹ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مشترکہ طور پر فیصلہ لیا ہے کہ ہیگلی اوول ٹیسٹ کو منسوخ کیا جائے۔”

تبصرے
Loading...