نرملا سیتا رمن : ملک میں49 سال بعد بجٹ پیش کرنے والی دوسری خاتون

موصوفہ نے پُرانی روایات کے برعکس مخملی تھیلے میں بجٹ لایا جس پر اشوک نشان تھا

0 21

سرینگر: نرملا سیتارمن نے جمعہ کو 49 سال کے بعد بجٹ پیش کرنے والی ملک کی دوسری خاتون وزیرخزانہ ہونے کافخر حاصل کیا۔ سیتارمن نے آج وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کی دوسری مدت کا پہلا بجٹ پیش کیا۔ پچھلی حکومت میں، ارون جیٹلی وزیر مالیات تھے ، لیکن ان کے بیمار ہونے اور کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کرنے کے باعث اس بار سیتارمن کو وزیر خزانہ جیسی اہم وزارت کا چارج دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سیتا رمن نے ایک اور روایت تبدیل کرکے بجٹ کو بیگ کے بجائے کپڑے کے تھیلے میں لایا ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق نرملا سیتارمن نے جمعہ کو 49 سال کے بعد بجٹ پیش کرنے والی ملک کی دوسری خاتون وزیرخزانہ ہونے کافخر حاصل کیا۔ سیتارمن نے آج وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کی دوسری مدت کا پہلا بجٹ پیش کیا۔ پچھلی حکومت میں، ارون جیٹلی وزیر مالیات تھے ، لیکن ان کے بیمار ہونے اور کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کرنے کے باعث اس بار سیتارمن کو وزیر خزانہ جیسی اہم وزارت کا چارج دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سیتا رمن نے ایک اور روایت تبدیل کرکے بجٹ کو بیگ کے بجائے کپڑے کے تھیلے میں لایا ۔سیتارمن بجٹ پیش کرنے کے لئے پہلی مکمل خاتون وزیر خزانہ بن گئی۔ قبل ازیں، سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی بجٹ پیش کرنے والی پہلی خاتون تھیں لیکن اس وقت ان کے پاس وزیر اعظم کے عہدے کے ساتھ وزیر مالیات کا اضافی چارج تھا۔اندرا نے 28 فروری 1970کو وزیر مالیات کے طور پر پہلا بجٹ پیش کیا تھا۔ خاتون وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے جمعہ کو اپناپہلا بجٹ پیش کرنے کے دوران برسوں پرانی روایت کو تبدیل کردیا۔ وزیر خزانہ لوک سبھا میں بجٹ پیش کرنے کے لئے جب اپنی وزارت سے باہر آئیں تو ان کے ہاتھ میں اس موقع پرسابقہ وزرائے خزانہ کے ہاتھوں میں نظر آنے والا سرخ رنگ بریف کیس نہیں، بلکہ اسی رنگ کا اشوک نشان والا مخملی کپڑے کا ایک پیکیٹ تھا جس میں بجٹ رکھا ہوا تھا۔سی این آئی کے مطابق سال 2000 سے پہلے، عام بجٹ فروری کے آخری کاروباری دن میں شام پانچ بجے پیش کیا جاتا تھا۔ سال 2001 میں، اٹل بہاری واجپئی کے وزیر اعظم کے عہد کے دوران، بجٹ کا وقت بدل گیا اور اسے پہلی بار دن میں 11 بجے پیش کیا گیا۔ یہ بجٹ وزیر خزانہ یشونت سنہا نے پیش کیا تھا۔دریں اثناء خاتون وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے جمعہ کو اپناپہلا بجٹ پیش کرنے کے دوران برسوں پرانی روایت کو تبدیل کردیا۔ وزیر خزانہ لوک سبھا میں بجٹ پیش کرنے کے لئے جب اپنی وزارت سے باہر آئیں تو ان کے ہاتھ میں اس موقع پرسابقہ وزرائے خزانہ کے ہاتھوں میں نظر آنے والا سرخ رنگ بریف کیس نہیں، بلکہ اسی رنگ کا اشوک نشان والا مخملی کپڑے کا ایک پیکیٹ تھا جس میں بجٹ رکھا ہوا تھا۔چیف اقتصادی مشیر سبرامنیم نے بریف کیس کی جگہ سرخ رنگ کے کپڑ ے میں بجٹ لانے کی وجہ کے بارے میں بتایا ” یہ ہندوستانی روایت ہے اور مغرب کی غلامی سے نکلنے کی ایک علامت ہے۔ یہ بجٹ نہیں ‘بہی کھاتہ’ ہے۔ آزاد ہندوستان کا پہلا عام بجٹ 26 نومبر 1947 کو اس وقت کے وزیر مالیات آر کے شن مکھم چیٹی نے پیش کیا تھا۔ اس وقت بجٹ کو چمڑے کے بیگ میں رکھ کر لایا گیا تھا۔

تبصرے
Loading...