میرواعظ عمر فاروق کی اپیل،متحدہ مجلس علماء نے سنیچر کیلئے ہڑتال کال واپس لے لی

37

سرینگر: حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق کی اپیل پر متحدہ مجلس علماء نے سنیچر کیلئے ہڑتال کال واپس لے لی ۔ سی این ایس کے مطابق۔ سی این ایس کے مطابق میرواعظ نے مجلس،تاجر برادری اور سیول سوسائٹی کا اس بات کیلئے شکریہ ادا کیا کہ اْنہوں نے اْنہیں این اے آئی کی طرف سے نوٹس جاری کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اْن کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔میرواعظ نے ایک ٹویٹ میں لکھاکہ میں گذارش کرتا ہوں کہ متحدہ مجلس علماء16مارچ کیلئے ہڑتال کی کال واپس لے۔حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق کی گذارش کے بعد متحدہ مجلس علماء نے بدھ کو سنیچر کیلئے ہڑتال کال واپس لے لی۔مجلس کے سربراہ مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے میرواعظ کی گذراش کے بعد ہڑتال کی کال واپس لی۔اس سے قبل میرواعظ نے مجلس،تاجر برادری اور سیول سوسائٹی کا اس بات کیلئے شکریہ ادا کیا تھا کہ اْنہوں نے اْنہیں این اے آئی کی طرف سے نوٹس جاری کئے جانے کی مذمت کی اور اْن کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔میرواعظ نے ایک ٹویٹ میں لکھاتھامیں گذارش کرتا ہوں کہ متحدہ مجلس علماء16مارچ کیلئے ہڑتال کی کال واپس لے۔واضح رہے کہ مجلس نے گذشتہ روز میرواعظ کو این اے آئی نوٹس جاری کئے جانے اور جماعت اسلامی پر سرکاری پابندی کی مذمت کرتے ہوئے اس کیخلاف سنیچر کو احتجاجی ہڑتال اور جمعہ کو احتجاجی مظاہروں کی کال دی تھی۔

تبصرے
Loading...