مہلوک حزب جنگجو کی اہلیہ کینسر کیخلاف جنگ ہار گئی

ہف شرما ل شوپیان میں کہرام ، ہر آنکھ نم ، ہر دل رنجیدہ

0 83

سرینگر/:پہاڑی ضلع شوپیان کے ہف شرمال علاقے میں اتوار کی صبح اس وقت کہرام مچ گیا جب مہلوک حزب جنگجو کی اہلیہ مہلک بیماری کینسر سے لڑتے لڑتے زندگی کی جنگ ہار گئی ۔ سی این آئی کے مطابق مہلوک حزب جنگجو بلال مولوی کی اہلیہ گزشتہ کئی ماہ سے کینسر جیسے مہلک بیماری میں مبتلا تھی اور اتوار کی صبح وہ زندگی کی جنگ ہار گئی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حزب جنگجو بلال مولوی ساکنہ ہف شرمال گزشتہ سال 7مئی کو شوپیان کے ہی گائوں میں فوج و فورسز کے ساتھ جھڑپ میں چار مقامی ساتھیوں کے ہمراہ جاں بحق ہو گیا تھا ۔ مہلوک حزب جنگجو کی اہلیہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد زیر علاج تھی اور اتوار کی صبح انہیں نے زندگی کی آخری سانس لی ۔ مہلوک جنگجو بلا ل مولوی کی اہلیہ دو معصوم بچوں کی ماں تھی جن میں پانچ سال کی آئشہ اور تین سال کی آیمن قابل ذکر ہے ۔ علاقے میں مہلوک جنگجو کی اہلیہ کی خبر پھیلتے ہی کہرام مچ گیا اور خواتین سینہ کوبی کرتے ہوئے دیکھی گئی ۔ مرحومہ کو آبائی علاقے میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی موجودگی میں سپردخاک کیا گیا ۔

تبصرے
Loading...