مولانامشتاق احمد ویری پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد ، پارٹی کی شدید الفاظ میں مذمت

23

کوٹ بلوال جیل جموں منتقل

سرینگر: لبریشن فرنٹ چیرمین اور جماعت اسلامی لیڈران کے بعد معروف اسلامی اسکالر اور جمعیت اہلحدیث کے نائب صدر مولانا مشتاق احمد ویری پر انتظامیہ نے پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں جموں جیل منتقل کیا ۔ ادھر جمعیت اہلحدیث نے انتظامیہ کی اس کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق معروف اسلامی اسکالر اور جمعیت اہلحدیث کے نائب صدر مولانا مشتاق احمد ویری پر انتظامیہ نے پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں جموں جیل منتقل کیا ۔ مولانا مشتاق احمد ویری کے اہل خانہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مشتاق احمد ویری کو جمعرات کی صبح جموں جیل منتقل کیا گیا ۔ مولانا مشتاق احمد ویری جو کہ اننت ناگ کے ویر علاقے سے تعلق رکھتے ہیں کو 22فروری کے روز گھر سے گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں بند کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں ضلع جیل اننت ناگ میں مقید کیا گیا تھا ۔ معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کی صبح مشتاق احمد ویری پر پی ایس اے عائد کرکے انہیں کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا ۔ ادھر جمعیت اہلحدیث نے انتظامیہ کی اس کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارورائیوں سے ان کے حوصلے پست نہیں ہونگے اور نہ ہی وہ اپنے فرائض سے دستبردار ہو سکتے ہیں ۔
(سی این آئی)

تبصرے
Loading...