موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جا ری، میٹھے سردہواوں نے توسماں باندھ دیا

0 77

سرینگر: دوران شب سے شروع ہو نے والا موسلادھاربا رشوں کا سلسلہ بد ھ کو وقفے وقفے سے جاری رہا۔ موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی پوری وادی سردی کی لپیٹ میں آ گئی ہے۔سی این ایس کے مطابق وادی کے طول و عرض میں دوران شب ہی موسم نے کروٹ بدلی اور بالائی ومیدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جو لگ بھگ دن بھر جا ری رہا۔ بد ھ کوسرینگر شہر کے اطراف و اکناف میں موسلا دھار بارشیں شروع ہوئیں جو وقفے وقفے سے دن بھر جاری رہیں۔موسم کی اس کروٹ سے موسم سہانا ہو گیا اور میٹھے سردہواوں نے توسماں باندھ دیا۔پہاری علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ ہر گذرتے لمحے کیساتھ شدت اختیار کرگیا جو وقفے وقفے سے شام تک جاری رہیں۔کپوارہ اور بارہمولہ اضلاع میں کنٹرول لائن کے نزدیک واقع بالائی علاقوں میں شام دیر گئے تیز بارشوں کی اطلاع موصول ہو ئی ہے۔ادھر جنوبی کشمیرکے اننت ناگ اور شوپیان اضلاع کے بالائی علاقہ جات سے بارشوں کی اطلاع ملی ہے۔پہلگام سے امر ناتھ گپھا کی طرف جانے والے راستے پر بھی تیز بارشیں ہوئیں۔مجموعی طور پر وادی کے کم و بیش تمام اضلاع اور قصبہ جات جن میں سرینگر کیساتھ ساتھ بارہمولہ، کپوارہ، بانڈی پورہ، سوپور، ٹنگمرگ، پٹن، بڈگام، بیروہ، خانصاحب، گاندربل، کنگن، پلوامہ، پانپور، شوپیان، کولگام، اننت ناگ، مٹن، بجبہاڑہ قاضی گنڈ، ترال اور اونتی پورہ شامل ہیں، میں ہلکی سے درمیانہ اور بعض مقامات پر بارشیں ہوئیں اور موسم میں اس تبدیلی کے پیش نظر درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ جواہر ٹنل کے اْس پار جموں کے مختلف علاقوں میں بھی بد ھ کی صبح سے موسلا دھار بارشوں کا آغاز ہوا جو دن بھر جاری رہا۔سرینگر جموں شاہراہ کے مختلف علاقوں میں رات بھر موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تاہم صبح سویرے جموں اور سرینگر سے سینکڑوں کی تعداد میں مسافر اور مال بردار گاڑیاں اپنی منزلوں کی طرف روانہ ہوئیں۔

تبصرے
Loading...