منشیات کے خلاف پولیس اور محکمہ ایکسائز کی مہم شد و مد سے جاری،ٹنل کے آر پار گزشتہ کئی ہفتے میں تین ہزار کنال اراضی پر پھیلی خشخاش کی فصل تباہ

0 19

سرینگر: منشیات کے خلاف مہم تیز کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز نے ٹنل کے آر پار گزشتہ کئی دنوں میں تین ہزار کے قریب کنال اراضی پر پھیلی بھنگ اور خشخاش کی فصل کو تباہ کر دیا ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کو ملی تفصیلات کے مطابق منشیات کے خلاف جنگ میں تیزی لاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایکسائز کمشنر کی قیادت میں جموں کشمیر پولیس کے اشتراک سے ایک ٹیم نے گزشتہ کئی دنوں کے دوران جنوبی کشمیر کے درجنوں دیہات میں قریب ایک ہزار کنال سے زائد اراضی پر خشخاش کی فصل کو تباہ کرکے اسکو ضائع کیا ہے جبکہ اسی طرح سے جموں میں بھی ڈپٹی کمشنر ایکسائز کی قیادت میں ایک ٹیم نے جموں کے مختلف علاقوں میں دو ہزار سے زائد لہان کی فصل کو تباہ کرکے اس کو ضائع کیا ہے ۔اس موقعہ پر نمائندے سے بات کرتے ہوئے محکمہ کے سربراہان کا کہنا تھا کہ ریاست جموں کشمیر کو منشیات سے پاک و صاگ رکھنے کیلئے ایسی کاررائیاں شروع کی گئی ہے اور منشیات کے مکمل خاتمہ کیلئے ایسی کارروائیاں جاری رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے مکمل صفایہ کے لئے لوگوں کا تعاون ضروری ہے اور اس بات کی امید ظاہر کی کہ منشیات کے روک تھام کیلئے لوگوں کی طرف سے ان کو مکمل تعاون فراہم ہوگا ۔

تبصرے
Loading...