منشیات کا استعمال وادی میں ہیپ ٹائٹس میں اضافہ کا موجب: ڈاکٹرس ایسوسی ایشن

ڈرگ کی وجہ سے ایچ آئی وی اور دیگر امراض کے پھیلنے کا اندیشہ

0 20

سرینگر: ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیرنے کہا ہے کہ منشیات کا زیادہ استعمال وادی میں ہیپ ٹائٹس پھیلنے کیلئے ذمہ دارہے ۔ ایسوسی ایشن کا ماننا ہے کہ منشیات کے عادی افراد میں این آئی وی اور دیگر انفکشن پھیلانے والی بیماریاں تیزی سے منتقل ہوجاتی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ وادی میں منشیات پھیلنے سے انفکشن کی کئی بیماریاں پھیل رہی ہے زیادہ تر ہیپ ٹائٹس اور ایچ آئی وی جیسی مہلک امراض میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے ۔ انہوںنے کاہ کہ 2018-19میں 61کیس مثبت پائے گئے ۔انہوںنے کہا کہ ان کیسوں میں اضافہ ہوسکتا ہے کیوں کہ منشیات کے عادی افراد کی جانچ نہیں ہوتی اور ناہی وہ طبی خدمات کی طرف زیادہ دھیان دیتے ہیں جس کے نتیجے میں کئی کیسوں میں مریض کی موت کے اسباب کا پتہ بھی نہیں چلتا ۔ ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا کہ جانچ سے معلوم ہوا ہے کہ ایک منشیات کا عادی مریض ابتدائی تین برسوں میں مزید 20افراد کو بیماری میں ملوث کرتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ 2017میں کی گئی ایک سروے کے دوران ٹینٹل کالج اور صدر ہسپتال میں 2000کے قریب مریضوں کی جانچ کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ 12فیصدی مریض ہیپ ٹائٹس بی اور سی میں مثبت پائے گئے جبکہ دو قریبی گائوں کے لوگوں میں 38فیصدی افراد کو ہیپ ٹائٹس کے انفکش میں ملوث پایا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ 2018میں کئی گئی اسی طرح کی سروے سے پتہ چلا ہے کہ 420مریض ہیپ ٹائٹس بی اور سی میں ہیں جبکہ سکمز میں 460ایچ آئی وی کیسوں درج کئے گئے ہیں ۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ ہیپ ٹائٹس بی اور سی کے علاوہ ایچ آئی وی طبی لحاظ سے کافی تشویشناک معاملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے پھیلائو سے انفکشن کی بیماریاں بھی تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے جوکہ ہمارے سماج کیلئے کافی تشویشناک امر ہے جس کی طرف ہمیں دھیان دینا چاہئے ۔

تبصرے
Loading...