منشیات پر قابو پانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھانے کا معاملہ

قاضی گنڈ میں لوگوں کے احتجاجی مظاہرے ، شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک دھرنا

0 20

سرینگر: منشیات پر قابو پانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہ کرنے کے خلاف چرٹ قاضی گنڈ میں مقامی آبادی نے صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ منشیات اسمگلروں کے خلاف کارورائی عمل میں لائی جائے ۔سی این آئی نمائندے نے قاضی گنڈ سے اطلاع دی ہے کہ قاضی گنڈ سے اطلاع دی ہے کہ منشیات کے بڑھتے رجحان کے خلاف قاضی گنڈ کے چرٹ اور اس کے ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بدھ کو احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ منشیات کے مکمل خاتمہ کیلئے کارورائی عمل میں لائی جائے ۔نمائندے کے مطابق چرٹ اورا س کے ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی آبادی نے بدھ کو گھروں سے باہر آکر شاہراہ پر دھرنا دیا اور مطالبہ کیا کہ منشیات پر قابو پانے کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ نمائندے کے مطابق مقامی آبادی نے الزام عائد کیا کہ قاضی گنڈ اورا س کے ملحقہ علاقوں میں منشیات کے بڑٖھتے رجحان کے باعث مقامی آبادی میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے جبکہ منشیات اسمگلروںکے اضافہ کے باعث قاضی گنڈ بازار میں چوروں کی وارداتیں بھی بڑھ گئی ہے جس کے نتیجے میںمقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ احتجاج میں شامل لوگوں نے الزا م عائد کیا کہ پولیس منشیات پر قابو میں ناکام ہو چکی ہے جس کے باعث آبادی میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ منشیات کے خلاف مہم میں تیزی لائی جائے ۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ منشیات کے مکمل خاتمہ اور منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ اس لت کو مکمل طور ختم کیا جائے ۔

تبصرے
Loading...