ملک کی سالمیت اور سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا / فواد چودھری

سرینگر: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر سخت اظہا ر برہمی کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گھس کر مارنے کی دھمکی دینے والوں کو پاکستان نے سبق سکھادیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کمزور ملک نہیں ہے اور ملک کی سالمیت کے خلاف کوئی بھی کارورائی کی گئی تو اس کو قعطی برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی زیر انظام کشمیر کی ویلی جہلم میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گھس کر مارنے کی بڑھکیں مارنے والے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر سخت ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ’’ کہتے تھے گھس کر ماریں گے ، گھس کر دیکھ لیا ناں ! پھر کیا بنا ؟ ہم نے انہیں سبق سکھا دیا‘‘۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی امن پسندانہ پالیسی نیجنگ کو ٹال دیا اور یہی وجہ ہے کہ امریکی میڈیا کہتا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم کو نوبل کا انعام دینا چاہیے کیونکہ انہوں نے دنیا کو اتنی بڑی جنگ سے بچایا ہے، اگر عمران خان کو عزت ملتی ہے تو پاکستان کو عزت ملتی ہے مگر جو لوگ اسمبلی میں عمران خان کا مذاق اڑاتے ہیں ان کے نزدیک فوج کا بھی کوئی احترام نہیں ہے۔پاکستانی وزیراطلاعات نے کہا کہ آج خلیجی ریاستوں سمیت دنیا عمران خان کو عزت و احترام دے رہی ہے، عمران خان کو ملنے والی عزت دراصل پاکستان اور پاکستانی قوم کی عزت ہے، پوری قوم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے۔

تبصرے
Loading...