مغل روڈ سرینگر لہہ شاہراہ ,یک طرفہ ٹریفک کیلئے بحال

0 58

سر ینگر /: 440کلو میٹر سرینگر لہہ اور 86 کلو میٹر مغل شاہراہوںکویک طرفہ گاڑیوںکیلئے بحال کردیاگیا جبکہ شاہراہوںکوگاڑیوںکی دوطرفہ آ واہ جاہی کیلئے جنگی بنیادوںپرکام جاری ہے ۔اے پی آ ئی کے مطا بق باوڈر روڈ آرگنازیشن نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں سرینگر لہہ اور راجوری مغل روڈ برفباری پسیاں اور چٹانیں گرآ نے کی وجہ سے گاڑیوںکی آ مدرفت کیلئے بند کر دی گئی تھی باوڈرروڈآرگنائزیشن نے جنگی بنیادوں پرشاہراہوںکوگاڑیوںکی آ مدرفت کے قابل بنانے کے سلسلے میںدن رات کام جاریرکھااور کئی دنوںکی انتھک کوشش کے بعد دونوںشاہراہوںکو گاڑیوںکی یکہ طرفہ نقل و حرکت کیلئے بحال کیاگیا ۔باوڈرروڈآرگنائزیشن کے مطابق دونوںشاہراہوںسے برف ہٹا نے کاکام اب بھی جاری ہے اورجلد ہی انہیں دوطرفہ گاڑیوںکی آ مدرفت کیلے بحال کیاجا ئیگا ۔

تبصرے
Loading...