معروف حزب کمانڈر برہان وانی کی تیسری برسی: کشمیر یونیورسٹی کے زاکورہ کیمپس میں طلبہ نے نکالی احتجاجی ریلی

0 21

سرینگر: معروف حزب کمانڈر برہان وانی کی تیسری برسی کے موقعہ پر کشمیر یونیورسٹی کے زاکورہ کیمپس میں طلبہ نے احتجاجی ریلی نکالی جس دوران انہوں نے اسلام و آزای کے حق میں نعرہ بازی کی ۔ سی این آئی کے مطابق کشمیر یونیورسٹی کے زاکورہ کیمپس میں زیر تعلیم طلبہ کی بڑی تعداد نے سوموار کو کیمپس میں ایک احتجاجی ریلی نکالی جس دوران انہوں نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ احتجاجی ریلی میں شامل طلبہ نے ہاتھوں میںبینر اٹھایا تھا جبکہ ان کے پاس پلے کارڈ بھی تھے جن میں اسلام آزادی کے حق میں نعرے درج تھے ۔ احتجاجی ریلی میں شامل طلبہ نے برہان وانی کو اس کی تیسری برسی پر خراج عقیدت پیش کیا جبکہ اس موقعہ پر انہوں نے اسلام وا ٓزادی کے حق میں نعرہ بازی کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ کیمپس کے کئی شعبوں سے ہوتے ہوئے طلبہ کی احتجاجی ریلی پُر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی ۔خیال رہے کہ معروف حزب کمانڈر برہان وانی کی تیسری برسی کے موقعہ پر وادی کشمیر میں مکمل ہڑتال کے بیچ انٹرنیٹ کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے جبکہ ترال چلو پروگرام کے پیش نظر جنوبی کشمیر میں سخت ترین کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے ۔(سی این آئی )

تبصرے
Loading...