مسلمانوں کو درپیش مسائل کا سبب دین سے دوری ہے:امام کعبہ

کہا دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے مسلم ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت

0 131

سرینگ: پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے امام کعبہ عبداللہ عود الجہنی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو درپیش مسائل کا سبب دین سے دوری اور آپس میں نااتفاقی ہے، اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔سی این ایس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق امام کعبہ عبداللہ عود الجہنی نے پاکستانی پارلیمنٹ ہاؤس کے دورے کے موقعہ پر کہنا تھا کہ سعودی عرب، پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔عبداللہ عود الجہنی نے کہا کہ مسلمانوں کو درپیش دہشتگردی اور دیگر مسائل کا سبب دین سے دوری اور آپس میں نا اتفاقی ہے، اسوہ حسنہ اور اسلامی تعلیمات پر عمل کر کے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔امام کعبہ نے مزید کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے مسلم ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، مسلم اْمہ کو درپیش چیلنجزکے حل کے لیے سعودی عرب ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ درد اور منزل ایک ہے، دونوں ممالک کے تعلقات امن، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہیں۔

تبصرے
Loading...