مسلح افواج کو ’’مودی جی کی فوج‘‘ کہنے کا سلسلہ بند کرایا جائے، سابق بھارتی جرنیلوں کا مطالبہ

فوج سیاست سے پاک ادارہ ہے جس کی شفافیت پر سیاست کے داغ نہ لگائے جائیں

0 127

حکمراں جماعت نے فوجی کارروائیوں کا کریڈٹ لیا فوجیوں کی تصاویر والے پوسٹرز لگائے۔فوجی جرنلوں کا صدر کو مکتوب

سرینگر: سابق فوجی جرنیلوں نے صدر رام ناتھ کوند سے انڈین آرمی کے سیکولر اور غیر سیاسی ہونے کی صفت کو برقرار رکھنے کے لیے سیاسی جماعتوں کو فوج کا نام استعمال کرنے سے روکنے اور تادیبی کارروائی کی استدعا کی ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق سابق فوجی جرنیلوں نے صدر رام ناتھ کوند سے انڈین آرمی کے سیکولر اور غیر سیاسی ہونے کی صفت کو برقرار رکھنے کے لیے سیاسی جماعتوں کو فوج کا نام استعمال کرنے سے روکنے اور تادیبی کارروائی کی استدعا کی ہے۔ 8 سابق چیفس سمیت 150 سے زائد سابق بھارتی فوجیوں نے صدر رام ناتھ کوند کو خط تحریرکیا ہے جس میں انتخابی مہم کے دوران سیاسی جماعتوں کی جانب سے فوجی کارروائیوں کا کریڈٹ لینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔سابق جرنیلوں نے لکھا کہ حکمراں جماعت بی جے پی کی جانب سے مسلح افواج کو ’مودی جی کی فوج‘ کہنے کا سلسلہ بند کر وایا جائے جس کے لیے الیکشن کمیشن کو سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ دیگر سیاسی پارٹیاں بھی فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔سی این آئی کے مطابق سابق فوجیوں نے صدرکو لکھے خط میں سیاسی جماعتوں کے ورکرز کے فوجی یونیفارم پہننے اور سپاہیوں کی تصاویر والے پوسٹرز لگانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فوج سیاست سے پاک ادارہ ہے اور اس کی نیک نامی کو برقرار رکھنے کے لیے بحیثیت صدر اپنا کردار ادا کریں۔( سی این آئی )

تبصرے
Loading...