مسجد پر حملہ کرنے والے 4 دہشت گرد نیوزی لینڈ پولس کی گرفت میں

نیوزی لینڈ واقع کرائسٹ چرچ کی دو مسجدوں پر ہوئے دردناک حملہ کے تعلق سے چاروں لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ نیوزی لینڈ پولس نے مسجدوں میں گولی باری کی خبر سنتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں فورس تعینات کر دیا اور کرائسٹ چرچ پولس کمشنر مائک بش نے میڈیا کو تازہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ”جن چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں ایک خاتون شامل ہے۔ ہم لوگ اب بھی آس پاس کے علاقوں کا جائزہ لے رہے ہیں کیونکہ خطرہ اب بھی برقرار ہے۔”

ANI

@ANI

Mike Bush, New Zealand Police on shooting at a mosque in Christchurch: Four people in custody; one woman, three men. We are still looking at the circumstances around it. Let’s not presume that the danger is gone.

64 people are talking about this

ایک خبر رساں ادارہ کے مطابق نیوزی لینڈ نے واقعہ کے بعد کئی ساری گاڑیوں میں لگائے گئے بم کو ناکارہ بنا دیا۔ دراصل مسجد پر شوٹنگ کے بعد مقامی پولس انتظامیہ نے فوری طور پر علاقے میں اپنی ٹیم کو سرگرم کر دیا اور جب پتہ چلا کہ کچھ گاڑیوں میں دھماکہ کی کوشش کے تحت بم لگائے گئے ہیں تو شورش پسندوں کے منصوبے کو ناکام کر دیا گیا۔ لیکن اس درمیان یہ بھی خبریں آ رہی ہیں کہ اصل ملزم اب بھی پولس کی گرفت سے باہر ہے اور وہ مزید کوئی ناخوشگوار واقعہ انجام دینے کی فراق میں ہے۔

ANI

@ANI

Associated Press: New Zealand police say they have defused a number of improvised explosive devices found on vehicles after the Mosque shootings.

ANI

@ANI

Mike Bush, New Zealand Police on shooting at a mosque in Christchurch: Four people in custody; one woman, three men. We are still looking at the circumstances around it. Let’s not presume that the danger is gone.

View image on Twitter
34 people are talking about this

اس درمیان پولس نے علاقے میں موجود مسجدوں کا تالا بند کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔ مسجد انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی کا بھی داخلہ مسجدوں میں بند کر دیں اور علاقے کے اسکولوں کو بھی بند کرنے کا حکم وہاں کی انتظامیہ کو دے دیا گیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ حالات سازگار ہونے کے بعد مسجدوں کا تالا بھی کھولنے کی اجازت دے دی جائے گی اور اسکول بھی کھل جائیں گے۔

New Zealand Police

@nzpolice

4/6 …information. We continue to utilise every possible resource to resolve the situation.Police work with a number of agencies in preparation for events of this nature and we have plans and procedures in place which we are following. We are receiving assistance from NZDF…

New Zealand Police

@nzpolice

5/6 Ambulance, Fire and Emergency NZ, and wider http://Government.At  this stage we will not be discussing the offenders’ possible motivations or the causes of this incident. We have asked all mosques nationally to shut their doors, and advise that people refrain from visiting

209 people are talking about this

New Zealand Police

@nzpolice

5/6 Ambulance, Fire and Emergency NZ, and wider http://Government.At  this stage we will not be discussing the offenders’ possible motivations or the causes of this incident. We have asked all mosques nationally to shut their doors, and advise that people refrain from visiting

New Zealand Police

@nzpolice

6/6 … these premises until further notice.The lock down of schools through Christchurch has been lifted.We thank the public for their ongoing cooperation.We would like to reassure members of the public that there is a large Police presence in the city.

197 people are talking about this

قابل ذکر ہے کہ کرائسٹ چرچ واقع دو مسجدوں میں دہشت گردانہ حملے جمعہ کے روز دوپہر میں ہوئے جس میں کم از کم 27 لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبریں موصول ہو چکی ہیں۔ کئی لوگ اس اندھا دھند گولی باری میں زخمی ہوئے ہیں جن میں کچھ کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ مقامی پولس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ سب سے پہلے علاقے کے لوگوں کو محفوظ کرنے کے تحت ضروری اقدامات کر رہے ہیں اور پھر گرفتار لوگوں سے حملے کے بارے میں پوچھ گچھ بھی کی جائے گی۔

تبصرے
Loading...