مسابقتی امتحانات میں کامیابی، پولیس اہلکاروں کے تین بچوں میں خصوصی انعامی رقم منظور

سرینگر13مارچ : ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے پولیس اہلکاروں کے ایسے تین بچوں میں خصوصی انعامات منظور کئے ہیں جنہوں نے رواں سال کے دوران مختلف مسابقتی امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان بچوں کے حق میں فی کس دس ہزرا روپے منطور کئے گئے۔ جن بچوں کے حق میں یہ انعامی رقم منظور کی گئی ان میں نمرت حسن ،ساقب ملک، اوردویا شرما شامل ہے۔ نمرت حسن نے جے ای مینز (JEE main) اور ساقب ملک نے بی وی ایس سی اینڈ اے ایچ VSc & AH) (Bجبکہ دویا شرما نے پی ایس سی کے تحت میڈکل افسر (Medical Officer) کا امتحان کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ انعامی رقم پولیس سینٹرل پولیس ویلفئرفنڈ سے منظور کی گئی ہے۔

تبصرے
Loading...