مسئلہ کشمیرکا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نا گزیر، کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنا چاہیے

نائن الیون کے بعد کشمیریوں اورفلسطینیوں پرمظالم ڈھائے گئے، اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں / عمران خان

0 132

سرینگر/// مسئلہ کشمیرکا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نا گزیرہے کی بات کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیری عوام آزادی کیلیے سیاسی جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنا چاہیے، ہمیں معیاری تعلیم پرخصوصی توجہ دینا ہوگی، اسلامی دنیا کوسائنس وٹیکنالوجی پرتوجہ دینا ہوگی جب کہ اوآئی سی کے پلیٹ فارم سے سائنس وٹیکنالوجی کیلئے کام کرنا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں جب کہ مسلم دنیا کے خلاف ظلم کا سلسلہ بند کیا جائے۔اوآئی سی کے 14 ویں سربراہ اجلاس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خطاب میں کہا کہ نائن الیون کے بعد کشمیریوں اورفلسطینیوں پرمظالم ڈھائے گئے، نائن الیون سے پہلے زیادہ ترخودکش حملے تامل ٹائیگرزکرتے تھے، تامل ٹائیگرزکے حملوں کا تعلق کسی نے مذہب سے نہیں جوڑا، اسرائیل نے دہشت گردی کومعصوم فلسطینیوں کے خلاف استعمال کیا، جولان کی پہاڑیاں فلسطین کا حصہ رہنی چاہئیں، بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہونا چاہیے، مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑنا درست نہیں۔عمران خان نے کہا کہ کشمیری عوام آزادی کیلئے سیاسی جدوجہد کررہے ہیں، مسئلہ کشمیرکا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نا گزیرہے، کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنا چاہیے، ہمیں معیاری تعلیم پرخصوصی توجہ دینا ہوگی، اسلامی دنیا کوسائنس وٹیکنالوجی پرتوجہ دینا ہوگی جب کہ اوآئی سی کے پلیٹ فارم سے سائنس وٹیکنالوجی کیلئے کام کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مذہب معصوم انسانوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا، دہشت گردی کواسلام سے الگ سمجھنا ہوگا، اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، مسلم دنیا کے خلاف ظلم وبربریت کا سلسلہ بند کیا جائے، نیوزی لینڈ کے واقعے نے ثابت کردیا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں، مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد پردہشتگردی کا لیبل درست نہیں، مغربی دنیا مسلمانوں کے جذبات کا احساس کرے جب کہ دنیا کواسلامو فوبیا سے نکلنا ہوگا۔( سی این آئی )

تبصرے
Loading...