مرکز کررہا ہے ریاست جموں و کشمیر میں تکونی حکمت عمل پر عمل درآمد

ملٹنسی اور علیٰحدگی پسندی کے خاتمہ کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔مرکزی وزارت داخلہ

0 25

سرینگر:مرکز ریاست جموں و کشمیر میں تکونی حکمت عملی پر عمل درآمد کرتے ہوئے ریاست میں سیاسی اور اقتصادی ترقی پر نظریں مرکوز کئے ہوئے ہیں ۔جبکہ ریاست کو ملٹنسی اور علیحدگی پسندی سے آزاد کرنے کے علاوہ لوگوں کے دلوں کو جیتنے کی بھی کوشش جاری ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ریاست جموںو کشمیر میں صدر راج میں مزید 6ماہ کی توسیع کے بیچ مرکزی وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق مرکزی سرکار ریاست میں تکونی حکمت عملی پر عمل درآمد کررہی ہے ۔ جس میں سرکاری انتظامیہ میں لوگوں کے دل جیتنا، ملٹنسی اور علیحدگی پسندوں کے خلاف مزید موثر کارراوئی اور ریاست میں پنچایت نظام کو مزید مضبوط کرنا شامل ہے ۔ مزکزی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مرکزی سرکار ریاست جموں و کشمیر کے تینوں خطوں میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع کرنے کے حق میںبھی ہیں جس میں مستقبل قریب میں کئی طرح کے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ریاست میں بے روزگاری کے خاتمہ کی طرف بھی دھیان دیا جارہا ہے اور اس حوالے سے پولیس ، فوج اور فورسز میں نوجوانوں کی بھرتیوں کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔ وزارت داخلہ کے مطابق وادی کشمیر میں جاری ملٹنسی اور علیٰحدگی پسندی کے خاتمہ کی طرف خصوصی توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔

تبصرے
Loading...