مذاکرات کی بحالی کیلئے ساز گار ماحول کا ہونا لازمی

دونوں ممالک کے سفارتکار دوطرفہ مذاکرات کیلئے ماحول سازگار بنانے کی کوشش جاری /بھارتی ہائی کمشنر

0 25

سرینگر/ ساز گار ماحول کو ایک مرتبہ پھر ہند پاک مذاکراتی عمل کی بحالی کیلئے لازمی قرار دیتے ہوئے پاکستان میں مقیم ہندوستانی ہائی کمشنرنے کہا ہے کہدونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ایسے ماحول میں ہونے چاہیںکہ وہ طویل عرصے تک جاری رہ سکیں۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی کی ایک نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ نے کہا کہ ہند پاک کے درمیان مذاکرات کیلئے ماحول کو ساز گا ربنانے کی کوشش جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ایسے ماحول میں ہونے چاہیںکہ وہ طویل عرصے تک جاری رہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مذاکراتی عمل کا دوبارہ آغاز ہونے والا تھا، لیکن اسی دوران پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کا واقعہ ہوگیا اور مذاکرات کا دوبارہ آغاز نہ ہوسکا، کیونکہ اس واقعے کے بعد مذاکرات کے لیے ماحول سازگار نہیں رہا تھا۔بساریہ کا کہنا تھا کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا اور اپنے پاکستانی ہم منصب سے لاہور میں ملاقات کی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکرات کا آغاز ہونا تھا، لیکن پٹھان کوٹ کے واقعے نے پورے منظر نامے کو تبدیل کردیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سفارتکار دوطرفہ مذاکرات کے لیے ماحول سازگار بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان، پاکستان کے ساتھ تمام مسائل پر بات کرنے کے لیے تیار ہے، اور مذاکراتی عمل کا آغاز ہوتے ہی تمام دوطرفہ مسائل پر بات کی جائے گی۔ہندوستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بحال ہونی چاہیے اور پاکستان اور ہندوستان کو کرکٹ کے علاوہ ایک دوسرے سے ہاکی میچز بھی کھیلنے چاہیے، کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے۔

تبصرے
Loading...