محکمہ ایکسائز کی جنوبی کشمیر میں منشیات مخالف کارروائی

45کنال اراضی پر پھیلی منشیات کی کاشت تباہ

0 96

سرینگر/ جنوبی کشمیر میں منشات مخالف مہم کے تحت ایکسائز کمشنر کی ہدایت پر محکمہ نے 45کنال راضی پر پھیلی خشخاش کی کاشت کو تباہ کردیا ہے ۔ جبکہ متعلقہ محکمہ جات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی زرعی اراضی پر زہر اُگانے سے پرہیز کریں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈای کے مطابق محکمہ ایکسائز کے کمشنر ایم راجو کی ہدایت پر آج ڈپٹی ایکسائز کمشنر کشمیر کی قیادت میں آج جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں 45کنال اراضی سے خشخاش کی کاشت تباہ کی ہے ۔سائوتھ کشمیر رینج ایکسائز آفسیر سلیم اکبر کی قیادت میں ٹیم نے تلخان بجبہاڑہ اننت ناگ میں 20کنال اراضی پر پھیلی خشخاش کی کاشت تباہ کی جبکہ چاڈورہ، راجپورہ اور ڈمپورہ پلوامہ میں 25کنال اراضی پر پھیلی منشیات کو تباہ کیا گیا ہے ۔ اس دوران محکمہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس زہر کو اپنی زرعی اراضی پر نہ اُگائیں بلکہ اس کے بدلے کوئی اور فصل اُگائیں جو انسانی جانوں کیلئے فائدہ مند ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ وادی کشمیر میں فصل اب بہت کم نکلتا ہے کیوں کہ زرعی اراضی پر اب عمارات تعمیر کی جارہی ہیں لیکن اگر فکی اور خشخاش جیسے منشیات کے بدلنے اس زمین پر کوئی فصل اُگائی جائے تو بہتر ہوگا۔ ( سی این آئی )

تبصرے
Loading...