محبوبہ مفتی کے قافلے پر حملہ بدقسمتی،لوگوں کو تشدد کے بجائے اپنے ووٹ کا استعمال کرنا چاہیے: جسٹس مسعودی

0 192

سرینگر:اننت ناگ پارلیمانی نشست کے لئے نیشنل کانفرنس کے امیدوارریٹا ئرڈ جسٹس مسعودی نے محبوبہ مفتی کے قافلے پر ہوئے حملہ کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو تشدد کے بجائے اپنے ووٹ کا استعمال کرنا چاہیے ۔ کولگام میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس مسعودی نے کھر سرہامہ میں محبوبہ مفتی کے قافلے پر ہوئے سنگ باری کے واقعہ پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بد قسمتی کا واقعہ ہے، محبوبہ مفتی کے دوراقتدارکے خلاف جموں وکشمیر کے عوام میں بالعموم اور جنوبی کشمیر میں بالخصوص ہوئے قتل وغارت اور تباہی پر غم وغصہ تو قدرتی بات ہے لیکن لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے غم وغصہ کا ردعمل ان کے خلاف ووٹ کی شکل میں پیش کریں تاکہ کشمیر مخا لف فورسزکی شکست یقینی بن سکے ۔جسٹس مسعود ی نے جنوبی کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ وہ امن قائم رکھیں اور اس طرح کے واقعات سے بچیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مرتکب لوگوں کے خلاف جمہوری طریقے سے ووٹ کو اپناو سیلہ بناکر اپنے غم غصے کا اظہار کریں۔جسٹس مسعود نے بھی خانقاہ فیض پناہ ترال میں پراسرارآ تشزدگی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

 

تبصرے
Loading...