ماہ جولائی میں سیلابی صورتحال کی خبر بے بنیاد اور حقیقت سے دور / محکمہ موسمیات

آئندہ ایک ہفتے تک وادی کشمیر میں موسم مجموعی طور خشک رہنے کا امکان

0 38

آئندہ ایک ہفتے تک وادی کشمیر میں موسم مجموعی طور خشک رہنے کا امکان / محکمہ موسمیات

سرینگر/: وادی کشمیر میں آئندہ ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے صوبائی ناظم نے کہا کہ ماہ جولائی میں سیلابی صورتحال کے خطرے کے بارے میں پھیلائی جا رہی افواہیں بے بنیاد ہے اور ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں آئندہ ایک ہفتے تک موسم مجموعی طور خشک رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ایک ہفتے تک کسی بھی جگہ بارشیں ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ایک سنیئر افسر نے سی این آئی کو بتایا کہ وادی کشمیر میں آئند ایک ہفتے تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بیچ بیچ میں شام کو گن گرج کے ساتھ بوندھا باندھی کا امکان ہے تاہم کسی بھی جگہ بھاری بارشوں کے کوئی بھی امکانات نہیں ہے ، افسر کے مطابق 2جولائی تک مجموعی طور موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور کسی بھی جگی بارشوں کا کائی امکان نہیں ہے ، ماہ جولائی میں سیلابی صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ اس طرح کی کوئی بھی پیشگوئی نہیں ہے اور پھیلائی جا رہی افواہوں میںکوئی حقیقت نہیں ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے ان افواہوں پر دھیان نہ دینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات وقت وقت پر لوگوں کو موسمی صورتحال کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں اور لوگو ں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

تبصرے
Loading...