ماہور ریاسی میں آسمانی بجلی گر آئی

ایک ہی کنبے کی چار لڑکیاں جھلس کر زخمی

0 55

سرینگر: ماہور ریاسی میں بادل پھٹنے سے چار لڑکیاں زخمی ہوئیں جنہیں نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ جے کے این ایس کے مطابق ماہور ریاسی جموں میں اُس وقت سنسنی اور خو ف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب اچانک موسم نے کروٹ لی جس کے سے ہی بادل پھٹنے کی آوازیں سنائی دیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق بادل پھٹنے سے ہی ایک ہی کنبے کی چار لڑکیاں زخمی ہوئیں جنہیں فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دو کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ عین شاہدین کے مطابق بادل پھٹنے سے درجنوں مویشی اور بھیڑ بکریاں موقع پر ہی ہلاک ہوئیں۔

تبصرے
Loading...