لیتہ پورہ پلوامہ حملے کے بعد جنگجو ئوں مخالف آپریشنوں میں 93جنگجوئوں ہلاک / کے ریڈی

گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال دراندازی کے واقعات میں 43فیصد کمی

0 18

سرینگر:لیتہ پورہ پلوامہ فدائین حملے کے بعد جنگجو ئوں مخالف آپریشنوں میں 93جنگجوئوں کو ہلاک کیا گیا کہ بات کرتے ہوئے امورداخلہ کے مرکزی وزیر نے کہا کہ امسال دراندازی کے واقعات میں کافی کمی آئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مرکزی وزیر جے کشن ریڈی نے کہا کہ لیتہ پورہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کانوائی پر فدائین حملے کے بعد وادی کشمیر میں جنگجوئوں مخالف آپریشنوں کے دوران 93جنگجوئوں کو ہلاک کیا گیا ۔ ریڈی نے بتایا کہ سال 2018کے مقابلے میں امسال ابھی تک دراندازی کے واقعات میں بھی کافی کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال پہلے چھ ماہ میں جنگجو ئوں کارروائیوں میں 28فیصد کمی آئی ہے جبکہ 43فیصد دراندازی کے واقعات میں بھی کمی آ چکی ہے ۔ ریڈی نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد سے آج تک جنگجوئوں مخالف کارروائیوں میں 93جنگجوئو ں کو ہلاک کیا گیا جبکہ وادی کشمیر میں جنگجوئوںکے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے حملے کی تحقیقات کے دوران اہم منصوبہ بند اور گاڑی والے کی نشاندہی کی جن کوبھی مختلف آپریشنوں کے دوران ہلاک کیا گیا ۔

تبصرے
Loading...