لیبیا میں تصادم میں مرنے والوں کی تعداد 227پہنچی: ڈبلیو ایچ او

0 71

طرابلس، 22اپریل (ژنہوا) اقوام متحدہ حمایت یافتہ لیبیا ئی حکومت اور مشرقی فوج کے مابین لیبیا کی راجدھانی طرابلس میں ہوئے تصادم میں تقریباََ 227لوگوں کی موت ہوگئی اور 1128لوگ زخمی ہوگئے ۔
عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے اتوار کو اس کی اطلاع دی۔ڈبلیو ایچ او نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ اس تصادم میں 227لوگوں کی موت ہوگئی اور 1128زخمی ہوگئے جبکہ 30000سے زیادہ لوگ بے گھر ہوگئے ہیں ۔ ڈبلیو ایچ او اور اس کی معاون تنظیم یہ یقینی بنانے میں مصروف ہیں کہ جو لوگ اپنے گھر سے بے گھر ہوئے ہیں انہیں صحت خدمات فراہم کی جاسکیں۔خلیفہ حفتر کی قیادت والی مشرقی فوج نے اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت سے طرابلس پر حق چھیننے کے لئے اپریل مہینے سے فوجی مہم شروع کی ہے ۔خیال رہے کہ لیبیا 2011میں سابق لیڈر معمرقذافی کا اقتدار ختم ہونے کے بعد سے ہی عدم تحفظ اور افراتفری کے مابین ایک جمہوری تبدیلی لانے کے لئے جدوجہد کررہا ہے ۔

تبصرے
Loading...