لائن آف کنٹرول پر کشیدگی سے جانی و مالی نقصان کا روکتھام

پاکستان کا 5 ارب سے بنکرز اور ایمرجنسی ہیلتھ یونٹ بنانے کا اعلان

سرینگر: لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی کے بیچ پاکستان نے عام شہریوں کے تحفظ کیلئے کنٹرول لائن پر 5 ارب روپے سے بنکرز اور ایمرجنسی ہیلتھ یونٹ بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر جاری ہند پاک کشیدگی اور فائرنگ کا سلسلہ جاری رہنے کے بیچ پاکستانی وزیر نے کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے 5 ارب روپے کے فنڈ سے ایل او سی پر حفاظتی بنکرز، ایمرجنسی ہیلتھ یونٹس، سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں 200 کلو میٹر طویل ٹورازم کوریڈور منصوبے کو پی ایس ڈی پی پروگرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے، یہ منصوبہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں سیاحت کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے بھی بڑا اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر رہنے والے عوام بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی زیر انتظام دکشمیر اور پاکستان کی پہلی دفاعی لائن کا کردار ادا کر رہے ہیں اور حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ ایل او سی پر رہائش پذیر عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے۔انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے تبادلے میں انسانی جانوں کا زیاں ہو تا ہے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں کافی نقصان بھی ہو گیا ہے ۔

تبصرے
Loading...