لائن آف کنٹرول پر مژھل سیکٹر میں یو بی جی ایل دھماکہ

دو فوجی اہلکار شدید زخمی ، علاج کیلئے سرینگر کے فوجی اسپتال منتقل

0 69

سرینگر: لائن آف کنٹرو ل کے مژھل سیکٹر میں گزشتہ شام اس وقت سنسنی پھیل گئی جب یو بی جی ایل دھماکے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں علاج و معالجہ کیلئے فوجی اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کنٹرول لائن پر سنیچروار کی شام مژھل سیکٹر میں ایک یوبی جی ایل دھماکے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب فوجی پوسٹ پر فوجی اہلکا ر اسلحہ و گولہ بارود کی صفائی میں محو تھے کہ اچانک یو بی جی ایل زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ۔ زخمی فوجی اہلکاروں کی شناخت حوالد ار جے پال سنگھ اوروکرم منائے کے بطور ہوئی ۔ دونوں زخمی فوجی اہلکاروں کو پہلے فوجی اسپتال درگمولہ علاج و معالجہ کیلئے منتقل کیا گیا جہاںسے انہیںمزید علاج کیلئے سرینگر کے بادامی باغ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوجی اہلکار پوسٹ پر اسلحہ کی صفائی میں مصروف تھے کہ اچانک ایک یو بی جی ایل زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے جن کا علاج و معالجہ اسپتال میں جاری ہے ۔

تبصرے
Loading...