لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری

ہند پاک افواج پھر آمنے سامنے ، فوجی اہلکار زخمی ، کئی رہائشی ڈھانچوں کا نقصا ن

0 13

سرینگر: حد متارکہ پر ایک مرتبہ پھر پاک بھارت ا فواج کے درمیان گولیوں باری کے باعث لائین آف کنٹرول کے آر پار رہائش پذیر لوگوںمیں تشویش اور خوف و دہشت ماحول پھیل گیا ہے ۔ ادھر دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرس نے ایک مرتبہ پھر سوموار کو بغیرکسی اشتعال کے بھارت کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس کے نتیجے میںایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ کئی رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچ گیا ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہند پاک کے مابین کشیدگی کے بیچ جموں کے مختلف سیکٹروں پر ہند پاک افواج کے مابین جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اڑانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ سوموار کو ایک مرتبہ پھر نو شہرہ سیکٹر میں پاکستانی رینجرس نے بغیر کسی اشتعال کے بھارت کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شدید گولہ بھاری کرتے ہوئے ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزی کی ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرس کی گولہ بھاری کا سختی کے ساتھ جواب دیا گیا تاہم پاکستانی رینجرس کی جانب سے بار بار بھارت کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا اور فریقین کے در میان گولہ بھاری کا سلسلہ جاری رہا ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق لائین آف کنٹرول پر تعینات فورسز نے جوابی کاروائی بھی کی جس کے باعث کئی رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچ گیا جبکہ ایک فوجی اہلکار بھی زخمی ہو گیا ۔ادھر بھارت پاکستان فوج کے مابین بندوقوں کے دہانے کھل جانے کے باعث لائین آف کنٹرول کے آر پار رہائش پذیر لوگوںمیں پھر فکر وتشویش اور خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ادھر اسکول جاتے طلاب پر بھی فائرنگ کا کافی اثر پڑ گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوںلائین آف کنٹرول کے آر پار بھارت پاکستان فوج کے درمیان گولہ بھاری کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا تھا ۔(سی این آئی )

تبصرے
Loading...