قیمو کولگام میں محاصرے کے دوران تشدد بھڑک اٹھا ، ٹیر گیس شلنگ سے تین نوجوان زخمی

جنگجو مخالف کارروائیوں میں تیزی ، شمال و جنوب میں فورسز محاصرے

0 30

سرینگر: جنگجوئوں مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ اتوار کو بھی جنوب و شمالی کشمیر کے کئی علاقوں میں فورسز و فوج نے محاصرے عمل میں لائی ۔معلوم ہوا ہے کہ محاصروں کے دوران گھر گھر کی تلاشی کارورائی عمل میں لائی گئی جبکہ مکینوں سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی ۔ تاہم کسی بھی جگہ جنگجو اور فورسز کے درمیان آمنا سامنا نہیں ہوا اور نہی ہی کسی جگہ کوئی قابل اعتراض چیز مواد بر آمد ہوئی ۔ادھر قیمو کولگام میں اس وقت تشدد بھڑک اٹھا جب فورسز محاصرے کے دوران نوجوانوں اور فورسز کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں ہوئی جس دوران تین نوجوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ سی این آئی کے مطابق شمال و جنوب میں جنگجوئوں کے خلاف آپریشن آل آوٹ میں تیزی کے بیچ فورسز کی طرف سے محاصروں کا سلسلہ بدستو ر جاری ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ اتوار کو بھی شمالی کشمیر اور جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاعات ملنے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ طور پر تلاشی آپریشن عمل میں لائیں ۔معلوم ہوا ہے کہ محاصروں کے دوران فورسز نے گھر گھر کی تلاشی عمل میں لائی جبکہ مکینوں سے پوچھ تاچھ بھی کی ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فوج و فورسز نے مشترکہ طور پر ان علاقوں میں تلاشی آپریشن کئے اور جنگجوئوں کو دھونڈ نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی تاہم کسی بھی جگہ سے جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان آمنا سامنا نہیں ہوا اور نہ ہی کسی جگہ سے کوئی قابل اعترا ض چیز بر آمد کی گئی ۔ ادھر معلوم ہو اہے کہ قیمو کولگام میں اس وقت تشدد بھڑک اٹھا جب فورسز محاصرے کے دوران نوجوانوں اور فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ دھوبی محلہ قیمو کولگام میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور سی آر پی ایف نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی عمل میں لائی ۔ معلوم ہوا ہے کہ جونہی فورسز نے تلاشی کارروائی شروع کی تو نوجوانوں کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کئے جس دوران مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ، معلوم ہوا ہے کہ جھڑپوں میں تین نوجوانوں کو چوٹیں آئی جس کے بعد انہیں علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔( سی این آئی )

تبصرے
Loading...