فضائیہ کے لڑاکا طیارے کو حادثہ

گوا ایئرپورٹ عارضی طور پر بند

0 35

سرینگر/// گوا ایئرپورٹ پر فضائیہ کے لڑاکا طیارے ’مگ-29 کے ‘ کا آئل ٹینکر پھٹ جانے کے باعث طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے باعث ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارہ MiG-29K کے آئل ٹینکر سے تیل خارج ہونے لگا جس کی وجہ سے فائٹر جیٹ طیارے کی گوا ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی فضائیہ کا یہ طیارہ انڈین نیوی کے زیر استعمال تھا۔ہنگامی لینڈنگ کے دوران رن وے پر تیل بکھر گیا جب کہ طیارے اور رن وے کو معمولی نقصان بھی پہنچا، رن وے کو صاف کرنے اور فائٹر طیارے کو ہٹانے میں 3 گھنٹے لگ گئے۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگی طیاروں کے ساتھ لمبی پرواز کے لیے اضافی ’فیول ٹینک‘ منسلک کردیا جاتا ہے، MiG-29K میں یہی ٹینک پھٹ گیا جس کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ادھر 3 گھنٹے سے زائد ایئرپورٹ بند ہونے کے باعث ہوائی اڈے پر مسافروں کی قطاریں لگ گئیں اور پروازوں کی آمد و رفت کا نظام چوپٹ ہوکر رہ گیا، مسافروں نے شدید پریشانی کے عالم میں ایئرپورٹ انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی۔(سی این آئی)

تبصرے
Loading...