ویڈیو:عمر عبداللہ کی رہائش گاہ میں زہریلا سانپ

محکمہ وائلڈ لائف ٹیم نے سانپ کو پکڑکر قبضے میں لیا

0 127

سرینگر: عمر عبداللہ کی رہائش گاہ واقع گپکار میں ایک زہریلے سانپ کو محکمہ وائلڈ لائف نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سابق ریاستی وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر عمر عبداللہ کی رہائش گاہ واقع گپکار سے محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے ایک زہرلے سانپ کو پکڑ کر اپنے قبضے میں لیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ سابقہ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر تعینات ملازمین نے احاطے میں ایک زہریلے سانپ کو دیکھا جس کی وجہ سے وہاں تھوڑی دیر افراتفری کا ماحول پھیل گیا تاہم عملہ نے فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع کی جنہوںنے زہریلے سانپ کو پکڑ لیا۔بتایا جاتا ہے کہ سانپ نزدیکی جھاڑیوں سے نکل کر احاطے میں پہنچ گیا ہوگا۔ سانپ کو محکمہ کی ریسکو ٹیم کی عالیہ میر نے پکڑ لیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بار عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ کے قریب سانپ اور دیگر زہریلے جانور دیکھے گئے ہیں ۔ مذکورہ علاقہ داچھی گام جنگلات کے ساتھ منسلک ہونے کی وجہ سے یہاں کبھی کبھی ریچھ، تندوے اور دیگر جنگلی جانور بھی چکر کاٹے نظر آتے ہیں ۔

تبصرے
Loading...