عمران خان کا نریندر مودی کو ٹیلی فون ، پارلیمانی انتخابات میں جیت پر مبارکباد

جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے مودی سے مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہوں/عمران خان

0 94

سرینگر: پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب کو ٹیلی فون کرکے حالیہ انتخابات میں بڑی جیت پر مبارکباد دی۔پاکستانی دفتر خارجہ ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی وزیر اعظم اپنے ہم منصب نریندر مودی کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب کو ٹیلی فون کرکے حالیہ انتخابات میں بڑی جیت پر مبارکباد دی ۔ پاکستانی دفتر خارجہ ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطہ عامہ کی وئب سایٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میںاس کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلی فون کیا، وزیراعظم نے بھارتی وزیراعظم کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ مبارک بادی پیش کرنے کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے وزیراعظم مودی سے مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہوں، دونوں ممالک کو اپنے عوام کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔

تبصرے
Loading...