صورہ میں منشیات فروش نشیلی ادویات سمیت گرفتار

نوجوانوں کو نشیلی ادویات کی لت میں مبتلا کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا /پولیس

0 49

سرینگر: منشیات اور نشیلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے سرینگر پولیس نے صورہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران راشد احمد کچے ولد معراج الدین ساکنہ معروف کالونی احمد نگر کو روک کر اْس کی جامہ تلاشی لی جس دوران اْس کے قبضے سے بڑی مقدار میں نشیلی ادویات کی ٹکیاں برآمد کرکے ضبط کیں گئیں۔ پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 35/2019کے تحت پولیس اسٹیشن صورہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں تاکہ اس بدعت کا قلع قمع کیا جاسکے۔پولیس کی جانب سے منشیات اور نشیلی ادویات کے خلاف چلائی جا رہی مہم کامقصد لوگوں کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنا مقصود ہے۔منشیات فروش سماج کیلئے ناسور بن چکے ہیں لہذا اس بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہر ایک کو اپنا دستِ تعاون پیش کرنا چاہئے تاکہ نوجوان نسل کو بری عادتوں میں مبتلا ہونے سے دور رکھا جاسکے۔

تبصرے
Loading...