صوبائی انتظامیہ کی طرف سے چناردرختوں پر پر اشتہارات کی تنصیب پر پابندی عائد

وادی کشمیر کی خوبصورتی بچانے کیلئے ریاستی انتظامیہ کی غیر معمولی پہل

0 25

سرینگر: وادی کشمیر کی قدرتی خوبصورتی کو بچانے کی ایک مہم کے تحت ریاستی سرکار نے چنار کے درختوں پر اشتہارات نصب کرنے پر پابندی عائد کی ہے اور اس ضمن میں تمام ضلع ترقیاتی کمشنر وں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ پابندی کو یقینی بنایا جائے ۔ سی این آئی کے مطابق ماحولیات کے بچائو کیلئے تشکیل دی گئی سوسائٹی نے صوبائی کمشنر کشمیر کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا کہ کوچنگ سنیٹروں ،انڈسٹریل اور ایسے ہی تجارتی ادارے چنار کے درختوں پر اپنے اشتہارات نصب کرکے قدرتی حسن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ریاستی سرکار نے چنار کے درختوں پر اشتہارات نصب کرنے پر پابندی عائد کی گئی ۔اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق متعلقہ ادارے کو یہ شکایات موصول ہورہی تھیں کہ تعلیمی ادارے،کوچنگ انسٹی چیوٹس،انڈسٹریل اور ایسے ہی تجارتی ادارے چنار کے درختوں پر اپنے اشتہارات نصب کرکے قدرتی حسن کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ان سرختوں کیلئے بھی نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔حکمنامہ کے مطابق کشمیر کے صوبائی کمشنر نے تمام ضلع کمشنروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ چنار کے درختوں پر اشتہارات نصب کرنے پر عایدپابندی کو یقینی بنایا جائے اور چنار کے درختوں پر جو ہورڈنگس اور سائن بورڈ موجود ہیں اْنہیں فوری طور ہٹایا جائے۔

تبصرے
Loading...