شہر سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگ پریشان

معمولی ہوائوں اور بارش کے نتیجے میں بجلی سپلائی متاثر ہونا محکمہ کی غفلت شعاری کانتیجہ /عوام

0 135

سرینگر: موسم ابتر ہونے کے ساتھ ہی شہر سرینگر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ اس دوران لوگوںنے کہا کہ آج دن بھر شہر سرینگرکے پُرانے علاقوں میں بجلی کی بار بار کٹوتی سے صارفین کو پریشان کیا گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں موسم کی جانب سے کروٹ بدلنے کے ساتھ ہی بجلی کی سپلائی بھی کافی حد تک متاثر ہوئی۔اس دوران شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر قصبہ جات اور دور دراز علاقوں میں دن بھر بجلی متاثر رہی جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی کٹوتی سے لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگوںنے محکمہ پی ڈی ڈی پر الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ بجلی صارفین کو معقول بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے اور معمولی ہوائوں اور بارش کے بعد اکثر علاقوں میں بجلی سپلائی بند کی گئی ۔سی این آئی کے مطابق ادھر شہر سرینگر کے شہر خاص ، رعناواری ، نوہٹہ، گوجوارہ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں صبح سے ہی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی جس پر لوگوں کے سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرماء ختم ہونے کے باجود بھی محکمہ صارفین کو معقول بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے ۔ لوگوں نے کہا کہ اگر بجلی کی یہی صورتحال جاری رہی تو وہ سڑکوں پر آکر اس کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے بصورت دیگر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

تبصرے
Loading...