شہر خاص میں تین روز تک بندشیں عائد رہنے کے بعد حالات معمول پر

نوہٹہ، گوجوارہ، و دیگر ملحقہ علاقوں میں تمام کاروباری ادارے دن بھر کھلے رہے

0 82

سرینگر: شہر خاص کے تمام علاقوں میں آج معمولات زندگی بحال ہوگئی ۔ گذشتہ تین دنوں کے بعد مسلسل بندشوں کے بعد نوہٹہ، گوجوارہ راجوری کدل اور دیگر ملحقہ علاقوں میں تمام کاروباری ادارے کھلے گئے اور دن بھر تمام دکانیںکھلی رہیں جبکہ ٹریفک کی نقل حمل بھی معمول کے مطابق چالو رہی ۔ اس دوران مقامی تاجروں نے مارکیٹ کھلنے پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے آئے روز کی بندشوں سے تاجروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عید الفطر کے پیش نظر اب انتظامیہ کو شہر خاص میںکسی بھی طرح کی بندشیں یا رکاوٹیں کھڑا نہیں کرنی چاہئے کیوں کہ شہر خاص کے دکاندروں کیلئے عید سے پہلے کے 8دن نہایت ہی اہم ہے اور انہی دنوں کاروبار اچھا ہوسکتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شہر خاص میں آج تین روز بعد معمولات زندگی بحال ہوئی اور کاروباری ادارے اور دکانات کھل گئے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی معمول کے مطابق جاری رہی۔ نوہٹہ، گوجوارہ ، بہوری کدل، راجوری کدل اور دیگر ملحقہ علاقوں میں گذشتہ تین روز سے مسلسل بندشیں عائد رہیں۔ گذشتہ ہفتے جمعرات کو عسکری کمانڈر ذاکر موسیٰ کے جاں بحق ہونے کے بعد وادی کے دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ شہر خاص میں بھی پُر تشدد احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے جس کے پیش نظر انتظامیہ نے جمعہ کے روز شہر خاص کے پانچ پولیس سٹیشنوں نوہٹہ، خانیار، رعناواری، مہاراج گنج اور صفاکدل علاقوں کے تحت آنے والے علاقوں میں کرفیو کا نفاذ سختی سے عمل میں لایا جبکہ سنیچروار کو بھی ہڑتال اور کرفیوں سے شہر خاص میں لوگ اپنے گھروں میں ہی محصور رہ گئے ۔اس کے ساتھ ہی اتوار کے روز جہاں جنوبی کشمیر کو چھوڑ کر دیگر اضلاع میں حالات معمول پرآگئے تاہم شہر خاص میں بندشیں جاری رہیں اور اس طرح مسلسل تین روز تک بندشیں عائد رہنے کے بعد شہر خاص کے مذکورہ علاقوں میں حالات معمول پرآگئے اور کاروباری ادارے و تمام دکانیں صبح سے ہی کھل گئی جبکہ ٹریفک کی نقل و حمل بھی معمول کے مطابق چالو رہی ۔

تبصرے
Loading...