شوپیان کے ڈرائیور نے ایمانداری کا ثبوت پیش کرکے کشمیریت کی علم بلند کی

بھوپال کے سیاحوںکا زیوارت اور نقدی سے بھر ا بیگ واپس کیا ، سوشل میڈیا پر سراہنا ، ضلع ترقیاتی کمشنر کی شاباشی

0 21

سرینگر: پہاڑی ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرائیور نے اس وقت کشمیر یت اور انسانیت کی علم بلند کی جب انہوں نے گاڑی میں ہی بھول جانے کے بعد بیرون ریاست کے سیاح کے پیسہ اور زیورت واپس لوٹا دیں۔ ادھر جہاں سوشل میڈیا پر اس کی کافی سراہنا کی گئی وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے بھی نوجوان ڈرائیور کو ایمانداری کا بین ثبوت پیش کرنے کیلئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ سی این آئی کے مطابق بھوپال مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والا ایک کنبہ سیر و تفریح کیلئے وادی کشمیر میں آیا تھا جس دوران انہوں نے شوپیان میں مشہور آبشار اہربل سیر و تفریح کیلئے جانے کا من بنا لیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ آہر بل سے واپسی کے بعد سیاحوں کا ایک بیگ جس میں سونے کے زیورات اور کچھ نقدی تھی تیور ا گاڑی میں ہی رہ گیا اور وہ اسے گاڑی میں ہی بھول گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ جونہی گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی میں بیگ پایا تو انہوں نے بیگ میں زیورات اور نقدی دکھ کی تو انہوں نے مدھیہ پردیش کے سیاح کنبے کی تلاش شروع کی ۔ جس کیلئے انہوں نے پولیس سے بھی رابطہ کیا اور با لآخر وہ مدھیہ پردیش کے سیاحوں کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گیا جس کے بعد انہوں نے سیاحوں کو زیوارت اور پیسوں سے بھرا بیگ واپس لیا ۔ ایمانداری اور کشمیریت کی عالم بلند کرنے پر جہاں سومو ڈرائیور کو سوشل میڈیا پر کافی سراہنا ملی وہی ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان ڈاکٹر اوئیس احمد نے بھی سومو ڈرائیور کو بھی کافی شاباشی دی ۔

تبصرے
Loading...