شمالی کوریا کے رہنما کم روس کیلئے ذاتی ٹرین سے روانہ

0 70

ماسکو: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ سربراہی مذاکرات میں شرکت کے لئے ذاتی ٹرین سے روانہ ہو گئے . مقامی میڈیا نے اس کی اطلاع دی۔مسٹر کم کے بدھ تک روسی شہر ولادیووستوک پہنچنے کی توقع ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسٹر کم کو شمالی کوریا ورکرز پارٹی، ملک کی حکومت اور مسلح افواج کے سربراہ حکام کے ساتھ دیکھا گیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ منگل کو کریملن میں یوری اشاکوو نے کہا تھا کہ مسٹر پوٹن اور مسٹر کم 25 اپریل کو مشرقی روس کے شہر ولادیووستوک میں میٹنگ کریں گے ۔مسٹر اشاکوو نے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کوریا جزائر کے ایٹمی مسئلے کے سیاسی اور سفارتی حل کے معاملہ پر پر توجہ مرتکز کریں گے ۔ قابل غور ہے کہ روس اور شمالی کوریا کے رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہوگی۔اسپوتنک

تبصرے
Loading...