شمالی کوریا کا تازہ میزائل ٹسٹ باہمی اعتماد کی خلاف ورزی نہیں: ٹرمپ

0 98

ماسکو، 11 مئی (اسپوتنك) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ’پولیٹكو‘ کو دئیے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہوں نے شمالی کوریا کی جانب سے حال ہی میں کئے گئے میزائل ٹسٹ کے لیے باہمی اعتماد کی خلاف ورزی نہیں مانا ہے۔مسٹر ٹرمپ نے شمالی کوریا کی جانب سے حال ہی میں کئے گئے میزائل ٹسٹ کی اہمیت کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا’’وہ کم فاصلے کی میزائلیں تھیں اور میں نہیں مانتا اس سے باہمی اعتماد ٹوٹا ہے‘‘۔مسٹر ٹرمپ کا یہ انٹرویو ہفتہ کو شائع ہوا۔
امریکی صدر نے اس بات کے اشارے دئیے کہ اس کا ان کے اور شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان کے دوستانہ تعلقات پر اثر پڑ سکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے کئی میزائل ٹسٹ کئے تھے. جنوبی کوریا کے مطابق ان میزائل کی طاقت پرواز 43 سے 124 میل تک تھی۔
پیانگ یانگ نے جمعرات کو بھی میزائل ٹسٹ کئے. جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے بتایا کہ 270 سے 420 کلومیٹر کے صلاحیت والی دو میزائلوں کا تجربہ کیا گیا۔ امریکی وزارت دفاع نے بھی شمالی کوریا کے میزائل ٹسٹ کی تصدیق کی ہے۔
قابل غور ہے کہ جزیرہ نما کوریا کے جوہری تخفیف اسلحہ کے حوالے سے فروری میں ہنوئی میں مسٹر ٹرمپ اور مسٹر کم کے درمیان ہو نے والی بات چیت ناکام رہی تھی۔

تبصرے
Loading...