شمالی کشمیر سوپور میں دوران شب نقب زنوں نے دو دکانوں کو لوٹ لیا

قصبہ میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوںپر لوگوں میں تشویش، پولیس نے کیا کیس درج

0 23

سرینگر/11جون /سی این آئی شمالی کشمیر میں چوری کی بڑھتی وارداتوں کی وجہ سے لوگوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے تازہ واقعے میں ضلع بارہمولہ میں نقب زنو نے دوران شب دو دکانوں کو لوٹ لیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں نقب زنوں نے دو دکانوں کو لوٹ لیا۔یہ واقعہ گذشتہ رات کے دوران سوپور قصبہ میں پیش آیا جس کے دوران نقب زن لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر چلے گئے۔ذرائع کے مطابق نقب زنوں نے مین مارکیٹ سوپور میں واقع فاروق احمد صوفی کی کپڑے کی دکان اور تحصیل روڑ پر واقع محمد یوسف بٹ کے پرویڑنل سٹور سے لاکھوں روپے مالیت کا ساما لوٹ لیا۔قصبہ کے دکانداروں نے سیول انتظامیہ اور پولیس پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ اس طرح کے واقعات روکنے میں ناکام ہوئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق چوری کی ان دو وارداتوں کے سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ادھر مقامی لوگوںنے قصبہ میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پویس چوروں کی نکیل کسنے میں ابھی تک ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے نقب زنوں کے حوصلے بلند ہورہے ہیں اور آئے روز قصبہ میں چوری کی وارداتیں رونماء ہورہی ہے ۔

تبصرے
Loading...